لندن (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد لندن پہنچیں گے، جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کیا، جس میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، فلسطین اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم 26 ستمبر کی صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچیں گے، لندن میں قیام کے دوران وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے اور 27 یا 28 ستمبر کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔


