ہومتازہ ترینکانگو میںفوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 ہلاک

کانگو میںفوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 ہلاک

کنشاسا (لارڈ میڈیا) کانگو میں ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں آڈیٹر جنرل سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ کوانگو کے شہر کینج میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کوانگو کے نائب گورنر ریمی ساکی بوکیندا نے بتایا کہ طیارہ جنوب مغربی شہر کیک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا جا رہا تھا۔ کینج میں رن وے کی عدم موجودگی کی وجہ سے طیارہ ایک رہائشی علاقے میں جا گرا۔

بوکیندا کے مطابق طیارے میں فوج کے آڈیٹر جنرل جنرل لکیولیا باکومی، ایک میجر، ایک کیپٹن، دیگر فوجی اہلکار اور شہری سوار تھے۔ حادثے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے 12 کی لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہو گئیں۔ پائلٹ کی لاش طیارے کے باہر سے ملی۔

کانگو کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والی اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ طیارہ شمالی علاقے میں فوجی سازو سامان پہنچا رہا تھا۔

کانگو کی فوج ملک کے مشرقی علاقے میں باغی گروپوں کے خلاف لڑ رہی ہے، جن میں روانڈا کی حمایت یافتہ ایم 23 باغی تنظیم بھی شامل ہے۔ باغیوں نے مشرقی حصے کے وسیع تر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں