ہومتازہ تریناسلام آباد آنے کی پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہوگی، خواجہ...

اسلام آباد آنے کی پی ٹی آئی کی آخری کوشش ہوگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیہ دینا ان کی آخری کوشش ہوگی۔ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت نے احتجاج روکنے کی کوشش کی تو نوجوان اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا کہ اگر حکومت نے احتجاج دبانے کی کوشش کی تو ہم اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عزائم وہی ہیں، اسلام آباد ایک بڑی اسلامی ریاست کا دارالخلافہ ہے اور یہ ان کی آخری کوشش ہوگی۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد پر حملے کی بات کرے وہ پاکستان کا دوست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور افواج کے خلاف پروپیگنڈا دشمنوں کا کام ہے، خیبرپختونخوا میں پالیسی لا کر دکھائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں