ہومتازہ ترینوفاق کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں...

وفاق کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا) : وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدرری نے کہا کہ کابینہ نے ایکٹ منظور کیا ہے، لیکن صوبائی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس ترمیم شدہ پولیس ایکٹ پر کئی آپشنز موجود ہیں۔

طلال چوہدرری نے کہا کہ کے پی حکومت نے نہ صرف آئی جی کے اختیارات واپس لئے بلکہ پوری کمانڈ کو متاثر کیا ہے۔ مجوزہ پولیس ایکٹ میں سیاسی مداخلت کا واضح اظہار ہے، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اختیارات اپنی جیب میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔

نئے ایکٹ کے تحت پولیس کی آپریشنل، انتظامی اور مالی پالیسیاں بنانے کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کو دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخوا 15 سے 20 سال سے دہشتگردی کی جنگ لڑ رہا ہے، لیکن وہاں سی ٹی ڈی کرائے کی عمارتوں میں ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے گزشتہ روز نئے پولیس ایکٹ کی منظوری دی تھی، جس کے تحت آئی جی کی کارکردگی سے عدم اطمینان کی صورت میں صوبائی حکومت وفاق سے مزید نام مانگ سکتی ہے اور پوسٹنگز و تبادلوں کا اختیار بھی صوبائی حکومت کے پاس ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں