واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل لانچ کیا ہے۔
ترجمان امریکی قونصلیٹ نے بتایا کہ اس پورٹل کے ذریعے مشتبہ ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے غلط استعمال کی آسانی سے اطلاع دی جا سکے گی۔
نیا آن لائن پورٹل عوام کو مشتبہ ویزا فراڈ پر اہم معلومات قابلِ اعتماد طریقے سے حکام تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گا۔


