اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے پولیس یونیفارم میں واردات کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ یہ واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان غیرملکی شہریوں کے گھر میں داخل ہوئے اور 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے دوران ملزمان نے غیرملکی شہریوں اور ان کے ملازمین کو کمرے میں بند کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے چینی شہریوں کے گھر پر حملہ کیا اور نقدی لے اڑے۔ تھانہ رمنا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔


