ہومتازہ ترینایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی فضائی آمدورفت شدید متاثر

ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی فضائی آمدورفت شدید متاثر

نیویارک (لارڈ میڈیا) : امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے ایرانی وفد کی وطن واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔

بیسنٹ نے امریکی پابندیوں کی مہم ‘آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر غیر معمولی معاشی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایران سے بیرون ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد پروازیں بند ہو چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی ایئرلائنز کو نئی مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی پروازیں معطل یا منسوخ ہوئیں ہیں۔ چین اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کے فضائی رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔

ایرانی وفد ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہے، اور ان کے سفر پر بعض پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

ایرانی وفد کی وطن واپسی کے لئے متبادل فضائی راستوں یا محدود دستیاب پروازوں کا سہارا لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی پابندیوں سے ایران کی فضائی آمدورفت پر پڑنے والے اثرات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں