اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے قرض لینے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ مالی سال 2026 میں آئی ایم ایف کی فہرست میں پاکستان کو نویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت پانچ ممالک کو قرضے دیے ہیں۔
پاکستان کو مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا میں سب سے بڑا قرضہ دیا گیا ہے، جو تقریباً 1.8 ارب اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں سے ایک ارب ایس ڈی آر ہے۔ یہ رقم تقریباً 1.37 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔
اس رپورٹ میں آئی ایم ایف کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


