ہومتازہ ترینایرانی وزیر خارجہ کا یورپی ممالک پر دوہرے معیار کا الزام

ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی ممالک پر دوہرے معیار کا الزام

نیویارک (لارڈ میڈیا): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام ڈی بروئن سے ملاقات میں یورپی ممالک پر ‘دوہرے معیار’ اپنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

عراقچی نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات پر یورپی ممالک کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک ان اقدامات کے حوالے سے خاموشی اختیار کرتے ہیں یا نرم رویہ اپناتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ یورپی ممالک ایک طرف قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر لاتعلق رہتے ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات میں ڈچ وزیر خارجہ ٹام ڈی بروئن نے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں جاری پیش رفت کے بارے میں نیدرلینڈز کے مؤقف سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات اور موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکا اور ایران کے درمیان بھی ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے مطابق دونوں وفود نے طویل بات چیت کی ہے اور ثالثوں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں