ہومتازہ ترینایشین گیمز اسکواش، پاکستان نے پہلے روز 5 میں سے 3 میچز...

ایشین گیمز اسکواش، پاکستان نے پہلے روز 5 میں سے 3 میچز جیت لیے

ناگویا (لارڈ میڈیا): جاپان کے شہر ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مقابلوں کے پہلے روز پاکستان نے 5 میں سے 3 میچز میں فتح حاصل کرلی ہے۔ ناگویا کنجو فوتو ایرینا میں مکسڈ ڈبلز کے راؤنڈ 32 میں پاکستان کے محمد عاصم خان اور مہوش علی نے نیپال کی بیپانا بھولن اور ارہنت سنہا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرایا۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے فلپائن کے وین ایرو اینجلو ڈالیڈا کو 0-3 سے زیر کرلیا۔

ویمنز سنگلز میں سنگاپور کی وائی یان اوینگ نے پاکستان کی ماہ نور علی کو 0-3 سے ہرادیا جبکہ ایران کی نجمہ بوشہری زادے نے سماعت اور قوت گویائی سے محروم پاکستان کی ثناء بہادر کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔

دوسرے روز جمعرات کو پاکستانی اسکواش کھلاڑی کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں