ہومتازہ ترینگولان اسرائیل کو دے سکتے ہیں تو نیو جرسی کیوں نہیں، احمد...

گولان اسرائیل کو دے سکتے ہیں تو نیو جرسی کیوں نہیں، احمد الشرع کا ٹرمپ سے مکالمہ

نیویارک (لارڈ میڈیا) شامی صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران اسرائیل کی گولان کی پہاڑیوں پر خودمختاری کی بات چیت میں مزاحیہ انداز میں تجویز دی کہ اگر امریکہ گولان دے سکتا ہے تو نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتا۔

نیو یارک میں اٹلانٹک کونسل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الشرع نے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ نیو جرسی میں ویسے بھی ڈیموکریٹس زیادہ ہیں جو آپ کو ووٹ نہیں دیتے، تو اسے اسرائیل کو دینا اچھا ہوگا۔

الشرع نے فوراً واضح کیا کہ یہ صرف مذاق تھا اور ان کا سنجیدہ مؤقف یہ ہے کہ گولان کی پہاڑیاں کسی صدر کی ذاتی ملکیت نہیں کہ وہ اسے کسی دوسرے ملک کو دے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ایک مرحلے پر تقریباً 90 فیصد اتفاق تک پہنچ گئے تھے مگر بعد میں پیش رفت رک گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں