نیویارک (لارڈ میڈیا) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے دائرہ کار میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارت اور ترکیہ پاکستان اور کشمیر پر انقرہ کے موقف پر سفارتی تناؤ کے بعد تعلقات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔
اردگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں یہ ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اردگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اس معاملے پر تیسرے فریق کی ثالثی کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے، جبکہ اردگان نے بارہا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت پر زور دیا ہے۔


