ہومتازہ ترینپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آغاز، 1.2 ارب ڈالر کی...

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا آغاز، 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جن کی کامیابی کی صورت میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا، جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بنیادی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے آگاہ کیا جائے گا۔ یورو بانڈ کے کامیاب اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف وفد اسٹیٹ بینک کے بعد وزارت خزانہ، نجکاری، توانائی اور ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے بات چیت 2 ہفتے جاری رہے گی، جس میں پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر بھی مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی و گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ کے اہداف پر بھی گفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں