نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ 10 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
ابھیشیک شرما جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے 2026 میں اپنے ڈک کی تعداد 10 تک پہنچا دی ہے۔
اس سے قبل راشد خان 2019 اور شاداب خان 2024 میں نو، نو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ ابھیشیک کے 10 میں سے 7 ڈک بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پانچ دن قبل ابھیشیک نے افغانستان کے خلاف صرف 30 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا، جس نے ان کی کارکردگی کو مزید نمایاں کر دیا۔


