چیسٹر لی اسٹریٹ (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 23 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ روٹ نے یہ کارنامہ 521 اننگز میں انجام دیا جبکہ ٹنڈولکر نے 522 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
یہ کارنامہ انجام دینے والے روٹ دنیا کے آٹھویں جبکہ پہلے انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 490 اننگز میں 23 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
35 سالہ جو روٹ نے میچ میں 52 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ وہ اب 23041 بین الاقوامی رنز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
جو روٹ اس سے قبل بھی سچن ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں، جس سے ان کی کارکردگی کی مسلسل بہتری کا اندازہ ہوتا ہے۔


