ہوماہم ترینوزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

نیویارک (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کویت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بھی ملاقات کی جس میں پاک کینیا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے کینیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیراعظم کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر سے بھی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ 25 ستمبر کو اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں