ہومتازہ ترینامریکا، اسرائیل اور عرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات

امریکا، اسرائیل اور عرب فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات

جرمنی (لارڈ میڈیا): امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کے فوجی سربراہان کی جرمنی میں خفیہ ملاقات ہوئی جس میں ایران جنگ اور خطے کی کشیدگی پر غور کیا گیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعوی کیا کہ اس اجلاس میں امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر، اردن اور مصر کے فوجی سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں امریکی سینٹ کام کے سربراہ بریڈ کوپر نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بڑھانے سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا اور کہا کہ ایرانی حملوں کے باوجود امریکی فوج خطے سے نہیں نکلے گی۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے اور خطے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطے مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں