ہومتازہ ترینامریکی صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے پر غور کر رہے...

امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے پر غور کر رہے ہیں

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکی عوام اور اسرائیلی حکومت کے مفادات ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، اور اگر صدر ٹرمپ کو محسوس ہوا تو وہ نیتن یاہو سے الگ راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں ہمارے مفادات مشترک ہوں گے، ہم مل کر کام کریں گے، اور جہاں اختلاف ہوگا، وہاں ہم اختلاف کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران بحری جہازوں کو نشانہ بناتا رہا تو توانائی کا عالمی بحران جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں