ہومتازہ ترینکمزور تجارتی قواعد سے عالمی جی ڈی پی 10 فیصد تک کم...

کمزور تجارتی قواعد سے عالمی جی ڈی پی 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے، عالمی تجارتی تنظیم کا انتباہ

جنیوا (شِنہوا) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تجارتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ناکامی کی صورت میں عالمی جی ڈی پی ایک مضبوط کثیرالجہتی نظام کے مقابلے میں 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے، جبکہ تجارتی پالیسی کو کئی دہائیوں میں سب سے سنگین اور مسلسل خلل کا سامنا ہے۔

یہ انتباہ ڈبلیو ٹی او کی سالانہ اہم اشاعت "ورلڈ ٹریڈ رپورٹ 2026: عالمی تجارتی نظام کے لئے ایک فیصلہ کن موڑ” میں سامنے آیا ہے، جس میں گزشتہ 80 برس کے دوران کثیرجہتی تجارتی نظام کی کامیابیوں اور اسے درپیش موجودہ چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا نے کہا کہ "گزشتہ 80 برس کے دوران کثیرجہتی تجارتی نظام نے بے پناہ فوائد فراہم کئے ہیں اور زیادہ مربوط اور مضبوط عالمی معیشت کی تشکیل میں مدد دی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی عالمی تجارت کا تقریباً 72 فیصد اب بھی ڈبلیو ٹی او کی سب سے زیادہ پسندیدہ ملک (ایم ایف این) کی شرائط کے تحت ہوتا ہے۔

اوکونجو ایویلا نے کہا کہ "عالمی تجارتی منظرنامہ نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے، لیکن اس نظام کی بنیادی سوچ کہ تمام معیشتیں یکطرفہ طور پر کام کرنے کے بجائے باہمی تعاون سے زیادہ بہتر حالت میں رہتی ہیں، آج بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی پہلے تھی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے ارکان اصلاحات پر فعال طور پر بات چیت کر رہے ہیں اور اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ "موجودہ صورت حال برقرار رکھنا کوئی آپشن نہیں ہے۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں