برازیل سے تعلق رکھنے والے تاجر مارسیلو گومیز سال 2017 سے چین کے شہر شیامن میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت برازیل کی بڑی تجارتی کمپنیوں میں سے ایک کے مقامی کاروباری امور سنبھال رکھےہیں۔
گومیز کا کہنا ہے کہ کمپنی کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے اور برکس تعاون نے اس کے لئےنئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): مارسیلو گومیز، برازیلین تاجر
’’ہماری کمپنی گزشتہ 50 برس سے زائد عرصے سے چین کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے۔ ہم زیادہ تر چینی مصنوعات برازیل درآمد کرتے ہیں۔ شیامن ہمارے لئے انتہائی اہم اسٹریٹجک مقام ہے کیونکہ صوبہ فوجیان میں ہمارے بہت سے سپلائرز موجود ہیں۔ شیامن میں ایک بڑی بندرگاہ بھی ہے اور یہاں سے چین کی مصنوعات برازیل برآمد کرنا بہت آسان ہے۔
سال 2017 میں شیامن میں برکس سربراہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس کے بعد سے برازیل کی زیادہ سے زیادہ کمپنیاں چینی منڈی میں مواقع تلاش کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ شیامن کو مرکز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یہاں آ رہی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ برازیل اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ رجحان بہت مثبت ثابت ہوگا۔
یہاں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ مجھے امید ہے کہ برکس کے تمام رکن ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا۔‘‘
شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


