ہومتازہ ترینبانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر وفاقی آئینی عدالت ...

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر وفاقی آئینی عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور دیگر قیدیوں کو نجی اسپتال میں سہولیات دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی عدالتوں سے اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت عدالت کسی بھی کیس کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا گیا تھا؟ جواب میں کہا گیا کہ اعتراض ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اٹھایا تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا کیس فوجداری نوعیت کا ہے جبکہ ان کے پاس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ابھی عبوری ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوا لیا جبکہ ملک بھر کی عدالتوں سے بھی اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کسی ہائیکورٹ میں اس نوعیت کا کیس زیر التوا ہو تو اس کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں