ہومتازہ ترینسہیل آفریدی کے لاہور دورے نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی

سہیل آفریدی کے لاہور دورے نے نئی سیاسی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور کے دورے کو تحریک انصاف کی سیاست میں اہم موڑ قرار دیا ہے۔ فواد چوہدری نے سہیل آفریدی کے پنجاب میں جرات مندانہ داخلے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا نیا اور طاقتور رہنما کہا ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سہیل آفریدی نے لاہور میں بھاری ناکہ بندیوں کا سامنا کرکے پنجاب کے حکمرانوں اور انتظامیہ کے خوف کو آشکار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کی آمد پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی نے پنجاب حکومت کے سیاسی خوف کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس دورے کے نتیجے میں سہیل آفریدی ایک بااثر لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں جن پر تحریک انصاف کا کارکن اعتماد کر سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام کے اختتام پر سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا "مور پاور ٹو یو سی ایم”۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں