ہومتازہ ترینامریکا ایران جنگ میں امریکی اخراجات 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر...

امریکا ایران جنگ میں امریکی اخراجات 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان فروری سے جاری جنگ میں امریکی وزارتِ دفاع نے 33 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات کی تصدیق کی ہے۔ پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق 22 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہتھیار اور بم استعمال ہوئے جبکہ تین ارب 70 کروڑ ڈالر کے آلات اور طیارے تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کو گولہ بارود کی کمی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ایرانی فورسز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امریکی بحری اڈے کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ امریکا اعلیٰ ہتھیار تیار کر رہا ہے جو مشرق وسطی میں افواج کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ نئے دفاعی پلانٹس لگائے جا رہے ہیں تاکہ میزائلز کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد امریکی طیارے اور ڈرونز تباہ ہوئے جبکہ عراق، کویت اور دیگر علاقے میں امریکی دفاتر کو بھی مالی نقصان پہنچا۔ فروری سے جاری اس جنگ میں 18 امریکی فوجی ہلاک اور 800 زخمی ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں