ہومتازہ ترینبوٹسوانا کے وزیر کا ٹیکنالوجی، مہارت اور روزگار فراہم کرنے پر چینی...

بوٹسوانا کے وزیر کا ٹیکنالوجی، مہارت اور روزگار فراہم کرنے پر چینی شراکت داروں کا اظہار تشکر

گیبرون (شِنہوا) بوٹسوانا کے وزیر انصاف و اصلاحی خدمات نیلسن راماؤٹوانا نے جنوبی افریقی ملک میں ٹیکنالوجی، مہارت کی منتقلی اور مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر چینی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبرون کے جنوب مغرب میں واقع نیچر پارک وہیل بیرو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راماؤٹوانا نے کہا کہ یہ صرف تجارت تک محدود نہیں بلکہ ہم کاروبار، تعلقات اور شراکت داری قائم کر رہے ہیں۔ یہ تقریب چینی روایتی تہوار وسط خزاں میلے کے سلسلے میں منعقد کی گئی جو اس سال 25 ستمبر کو منایا جائے گا۔

انہوں نے تقریب سے قبل ہونے والے کاروباری تعاون کے پروگرام کو بھی سراہا اور کہا کہ بوٹسوانا اور چین کے درمیان تعلقات اور تعاون مستقل طور پر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بوٹسوانا کے کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ مشترکہ منصوبوں اور باہمی مفادات کے لئے چینی کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں کو منصوبوں اور منصوبوں کو آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لئے روزگار اور معاش کا ذریعہ بنانے میں آپ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کے لئے عطیات دینے کا بھی ذکر کیا۔

بوٹسوانا میں چین کے سفیر فان یونگ نے کہا کہ وہ چین اور بوٹسوانا کے تعلقات، بوٹسوانا کی ترقی اور ملک کی مدد کے لئے چینی شہریوں کی خدمات کے حوالے سے وزیر کے خیالات کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بڑی تعداد میں بوٹسوانا کے شہریوں نے چینی روایتی تہوار کی تقریب میں شرکت کی جو عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے قیام کے لئے انتہائی اہم ہے۔

بوٹسوانا شان ڈونگ بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اس تقریب میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں بوٹسوانا کی قومی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ہیلن پی مینی نینگ، حکومتی عہدیداران، مقامی کاروباری شخصیات، چینی طبی ٹیم کے ارکان، یونیورسٹی آف بوٹسوانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے اور ملک میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں چینی گیتوں اور رقص کے علاوہ مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں