ہومتازہ ترینچینی روبوٹ کا کمال، شنگھائی میں بیٹھے ڈاکٹر نے تبت میں موجود...

چینی روبوٹ کا کمال، شنگھائی میں بیٹھے ڈاکٹر نے تبت میں موجود مریض کی سرجری کردی

شی زانگ میں حال ہی میں شنگھائی اور شی زانگ کے ہسپتالوں کے باہمی تعاون سے ایک مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ مریض لہاسا کے آپریشن تھیٹر میں تھا جبکہ سرجری کرنے والا ڈاکٹر شنگھائی میں موجود تھا۔

اس سرجری میں مقامی طور پر تیار کردہ سرجیکل روبوٹ اور تیز رفتار فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد سے سنگل پورٹ روبوٹ معاون لیپروسکوپک ریڈیکل پروسٹیٹیکٹومی کی گئی۔

فاصلے سے کی جانے والی اس سرجری میں مقامی طور پر تیار کردہ سرجیکل روبوٹ اور تیز رفتار فائیو جی ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔ اسے سنگل پورٹ روبوٹ معاون لیپروسکوپک ریڈیکل پروسٹیٹیکٹومی کے ذریعے مکمل کیا گیا جس میں پروسٹیٹ غدود کو مکمل طور پر نکالا گیا۔

سرجری کے دوران شنگھائی میں موجود یورولوجسٹ نے روبوٹ کے بازو کو مہارت سے کنٹرول کیا۔

انہوں نے مریض کی ناف کے مقام پر صرف پانچ سینٹی میٹر کا ایک چیرا لگا کر سرجری کے تمام اہم مراحل انتہائی درستگی سے مکمل کئے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ لِن ہوئی، ڈائریکٹر، شعبہ یورولوجی، شنگھائی چانگہائی ہسپتال
’’کنٹرول کنسول شنگھائی میں تھا جبکہ سرجری کے لئے استعمال ہونے والے روبوٹ کا مرکزی حصہ لہاسا میں موجود تھا۔ مریض لہاسا کے آپریشن تھیٹر میں لیٹا ہوا تھا۔ مقامی طور پر تیار کردہ سنگل پورٹ سرجیکل روبوٹ کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی ریڈیکل سرجری مکمل کی گئی۔ سرجری کا پورا عمل انتہائی ہموار رہا اور فائیو جی نیٹ ورک کی کارکردگی بھی بہترین رہی۔ سرجری کے سارے عمل کے دوران مریض کی اہم جسمانی علامات مستحکم رہیں اور خون کا ضیاع بہت کم ہوا۔ اب یہ سرجری کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔‘‘

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں