چین کے دابا پہاڑی سلسلے میں تعمیراتی کارکنوں نے زیر زمین دریاؤں اور آتش گیر قدرتی گیس کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے ژوجیاشان سرنگ کی کھدائی کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
8 ستمبر کو حاصل ہونے والی یہ کامیابی شی آن-چونگ چھنگ تیز رفتار ریلوے کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
چونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ۔


