یمن (لارڈ میڈیا) یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 76 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق اس تنازعے میں شدت آتی جا رہی ہے، جس کے باعث بے گھر ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل بے گھر ہونے والوں کی تعداد 46 ہزار تھی، جو اب بڑھ کر 76 ہزار ہو چکی ہے۔ لڑائی میں شدت آنے سے یہ اعداد و شمار گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں چار گنا تک بڑھ گئے ہیں۔
ادارے کی سربراہ ایمی پوپ نے کہا ہے کہ یمن کے مغربی ساحلی علاقے اور جنوبی تعز کے محاذوں پر صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ تعز صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں آٹھ ہزار 300 خاندان، یعنی تقریباً 50 ہزار افراد، نقل مکانی کر چکے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی بڑی تعداد جبل حبشی، المعافر، مقبنہ، موزع اور الوزعیہ سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔


