ہومتازہ ترینمریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح

مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار کے ساتھ جاتی امرا میں منعقد ہوا۔ تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور شریف فیملی کے دیگر قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اذان جبار کا تعلق ایک معروف کاروباری گھرانے سے ہے۔ ان کے والد جبار خالد ملک کے نامور صنعت کار ہیں اور فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ دلہن بنے تیار کھڑی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تقریب میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہیں۔ مریم نواز نے اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن کا دورہ کیا تھا اور خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں