ہومتازہ ترینپنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور (لارڈ میڈیا): صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 17 ستمبر تک بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام سے 16 ستمبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہوائیں اور بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں 14 سے 16 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں