کراچی (لارڈ میڈیا) محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں بلوچستان اور ملک کی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور رہنما آغا حسن بلوچ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور باہمی مشاورت کو آگے بڑھانے کے امور پر غور کیا گیا۔


