اسلام آباد (لارڈ میڈیا) اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کے دوران مجسٹریٹ سہالہ کے ہمراہ چند افراد کی بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش پر پولیس اہلکار اور مجسٹریٹ کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار نے مجسٹریٹ کے ہمراہ آنے والے افراد کو کنسرٹ میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے انکوائری شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے جس کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


