ہومتازہ ترینچین اور آسیان کے درمیان تجارت 2025 میں پہلی بار 10 کھرب...

چین اور آسیان کے درمیان تجارت 2025 میں پہلی بار 10 کھرب امریکی ڈالر سے بڑھ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان تجارت گزشتہ سال پہلی بار 10 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 7.4 فیصد سالانہ اضافے کے بعد 10.5 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

چین کے نائب وزیر تجارت یان ڈونگ نے کہا کہ چین مسلسل 17 سال سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ آسیان مسلسل چھ سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار چلا آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2026 کے پہلے 7 ماہ کے دوران چین اور آسیان کے درمیان مجموعی تجارتی حجم 24.7 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 744.41 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو اس عرصے کے دوران چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 21.8 فیصد بنتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں