ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ کا پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے بغیر ملازم کو...

لاہور ہائیکورٹ کا پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے بغیر ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے بغیر ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس ملک اویس خالد نے کہا کہ پیڈا ایکٹ میں برطرفی بطور سزا شامل نہیں، لہٰذا اس قانون کے تحت ملازم کو برطرف نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار شفیق خوشنود، جو لاہور جنرل ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ تھے، پر الزام تھا کہ وہ ہسپتال میں چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ محکمے نے شوکاز نوٹس کی بنیاد پر انکوائری کے بغیر انہیں برطرف کر دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ الزام متنازع حقائق پر مبنی ہو تو ملازم کو انکوائری کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے قدرتی انصاف کے تقاضوں کے تحت ملازم کو دفاع کا موقع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کی برطرفی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا اور محکمے کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ انکوائری کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں