ہوماہم ترینصوابی میں طغیانی، ریسکیو آپریشن جاری

صوابی میں طغیانی، ریسکیو آپریشن جاری

صوابی (لارڈ میڈیا): شدید بارش کے باعث صوابی کے مختلف علاقوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان روڈ پر موضع منصب دار میں طغیانی کے باعث کئی گھروں میں پانی داخل ہوا، جبکہ جہانگیرہ روڈ، کھنڈہ موڑ اور انبار کے مقامات پر سیلابی ریلے اور کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے خواتین سمیت متعدد افراد کو بحفاظت گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بارش اور طغیانی کے پیش نظر تمام متعلقہ ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں