دمشق (لارڈ میڈیا): اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومان گوفمان نے شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو میں شام میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رابطہ 14 اگست کو ہوا، جو کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے قبل تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو، ترکیہ کی جانب سے شام میں فوجی تعیناتی، اسلحے اور ڈرونز کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اسرائیل نے شامی حکومت کو ترکیہ کی فوجی موجودگی میں اضافے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور خبردار کیا۔
بعد ازاں 18 اگست کو اسرائیل نے شمالی شام کے ابو الظہور ایئربیس پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل شام میں ترکیہ کی ایسی فوجی موجودگی برداشت نہیں کرے گا جو اس کے لئے خطرہ بنے۔


