اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ ٹیکس میں گنجائش کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والا ڈیزل مقامی ریفائنری میں تیار ہوتا ہے اور ریفائنریز نے حکومت کی درخواست قبول کی ہے۔


