کینیا (لارڈ میڈیا) وسطی کینیا کے ماؤنٹ اولولوکوے کے مقام پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 سیاح اور ایک پائلٹ شامل ہیں۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا جب یہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
یہ حادثہ سامبورو کاؤنٹی میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 13 منٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 5 امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق حادثے کی جگہ تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے، تاہم جائے وقوعہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
کینیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ‘یوروکاپٹر ای سی 130 بی 4’ تھا اور اتھارٹی امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔


