ہومتازہ ترینکیرولین لیویٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ...

کیرولین لیویٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا ہے، ایرانی سفارتخانہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے استعفیٰ پر ایرانی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے جنوبی افریقہ میں کیرولین کی ناخوشگوار موڈ میں تصویر بھی جاری کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ دھوکہ بہت برا ہوتا ہے، جب باس دھوکہ دے اور خطرے میں ڈالے تو رفاقت کی امید ختم ہو جاتی ہے۔

کیرولین لیویٹ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کے لیے دیا ہے اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارتخانے کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرولین لیویٹ ترکیہ کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ نہیں تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں