تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
عزیزی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی صدر کو اپنی سکیورٹی کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے امریکی صدر کو اپنی جان بچانے کے لئے فوڈ ٹرک میں بھی چھپنا پڑے۔
یہ بیان ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش پر سخت بیانات جاری ہیں۔


