ہوماہم ترینوزیراعظم کا انڈونیشیا زلزلہ متاثرین سے اظہار افسوس

وزیراعظم کا انڈونیشیا زلزلہ متاثرین سے اظہار افسوس

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرین اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور مشکل وقت میں پاکستان اپنے برادر ملک کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے قدرتی آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور استقامت کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والا جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے اور پاکستان انڈونیشیا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں