لاہور (لارڈ میڈیا) ہربنس پورہ کنال روڈ پر ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس میں دو راہگیر اور کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے حادثے کے متاثرین کو سروسز ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


