اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت آئندہ تین ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر مہینے 1 روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے۔ نیپرا کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔


