اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین اب پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لئے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص کیا گیا ہے۔ پی او سی ہولڈرز سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پی او سی ہولڈرز پہلی بار پاکستانی کوٹہ پر حج کرسکیں گے۔ یہ سہولت پہلی بار پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو فراہم کی گئی ہے۔


