ہومUncategorizedآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال...

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو وہ 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال پر جائیں گے۔ یہ اعلان اتحاد کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے کیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان ایک اور اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، پی ٹی اے اور آر ٹی اے کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں