کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان حکومت نے سورینج میں کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات تین مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات میں کورٹ آف انکوائری، محکمانہ انکوائری اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم شامل ہوں گی، جن کی رپورٹس 15 روز سے ایک ماہ کے اندر پیش کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ کان میں گیس دھماکے سے 34 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف تحقیقاتی رپورٹس کافی نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور کان کنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔


