اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 5 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔
گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جہاں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔


