ہومتازہ ترینکبل تھانہ حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

کبل تھانہ حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

سوات (لارڈ میڈیا): آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کبل تھانے حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کبل تھانا دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی اور شہید پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر ملا ہے اور ابتدائی شواہد اس کے افغان ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ آئی جی کے پی نے کہا کہ خدشہ موجود تھا جس کے باعث سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو روکا جس پر دھماکا ہوا۔ ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ دہشتگردوں کا پیچھا جاری ہے اور انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آئی جی کے پی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں