لزبن (لارڈ میڈیا) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں ہیں، جبکہ ان کی شادی کی تاریخ اور مقام کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق 41 سالہ رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں ہوگی، جہاں تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔
شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں منعقد کیے جانے کی توقع ہے۔


