لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست کی ابتدائی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور جلسے کی اجازت کے لیے دی گئی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کر رہے ہیں۔


