ہومتازہ ترینفاروق عبداللہ کا مودی حکومت پر کشمیر میں دہشتگردی کا الزام عائد

فاروق عبداللہ کا مودی حکومت پر کشمیر میں دہشتگردی کا الزام عائد

سری نگر (لارڈ میڈیا): نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو کشمیر میں جاری دہشتگردی کے لیے ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو کولگام واقعے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔

فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو مزدوروں کو مارنے والے کون ہیں؟ اگر بارڈر کنٹرول میں ہے تو قاتل کہاں سے آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے مطالبے کے سامنے آتے ہی ایسے مشکوک واقعات کیوں ہوتے ہیں؟

عبداللہ نے جنتر منتر پر ریاستی احتجاج کے فوراً بعد کولگام حملے کو ایک گہری سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ کولگام واقعے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں خود ڈرامے رچا رہی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں پولیس افسر اور مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ دہشتگردی ختم ہو گئی ہے۔

فاروق عبداللہ نے مودی حکومت پر مزید کہا کہ جو بھی دعوے کیے جاتے ہیں ان کے ثبوت پیش نہیں کیے جاتے، صرف دنیا کے سامنے شور مچایا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں